کراچی کی مقامی عدالت کی جانب سے پولیس افسر سے عدالت میں پونچھا لگوانے کی سزا کے خلاف پولیس افسران نے اعلیٰ عدالت میں درخواست دائر کر دی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ ویسٹ 22 کی پولیس افسران کے لیے مسلسل تضحیک آمیز اور انوکھی سزاؤں کے خلاف متعلقہ پولیس افسران اپنے ضلعی سربراہ کے ہمراہ سیشن جج ویسٹ کی عدالت میں پیش ہوئے۔
ایس ایس پی غربی کے ہمراہ متاثرہ پولیس اہلکاروں نے سیشن جج کی عدالت میں اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعات کے بارے میں بیانات قلم بند کرائے۔
ڈی ایس پی سرجانی ٹاؤن طاہر خان، ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن امجد کیانی، ایس آئی او سرجانی ٹاؤن طارق خالد اور پونچھا لگانے کی سزا پانے والے افسر سہیل احمد نے سیشن عدالت کو مقامی عدالت کی سزا کے خلاف شکایت درج کرائی۔
ایس ایس پی غربی نے 8 افسران کو انوکھی سزا کے خلاف عدالت میں درخواست جمع کرا دی۔