پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارتی ویزوں میں تاخیر پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے پھر احتجاج کیا ہے۔
پی سی بی نے پاکستانی صحافیوں اور شائقین کے بھارتی ویزوں میں تاخیر پر آئی سی سی سے احتجاج کیا۔
پی سی بی نے احمد آباد میں پاک، بھارت میچ میں بھارتی شائقین کے غیر مناسب رویے پر بھی احتجاج کیا۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 14 اکتوبر کو احمد آباد میں ہوا تھا، جس کے دوران قومی اسکواڈ کو بھارتی شائقین نے غیر مناسب طریقے سے ٹارگٹ کیا۔