• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل، فلسطین تازہ صورتحال کی کوریج کیلئے جیو ٹیم بیروت پہنچ گئی


اسرائیل اور فلسطین کی تازہ ترین صورتحال بتانے کےلیے جیو نیوز کی ٹیم بیروت پہنچ گئی۔

غزہ میں فلسطینی بمباری اور جارحیت جاری ہے، لبنان اسرائیلی یلغار سے سب سے پہلے متاثر ہونے والوں میں شامل ہے۔

لبنان کی فضائی کمپنی نے اپنے 5 مسافر طیارے ترکیہ منتقل کردیے ہیں جبکہ کینیڈین حکومت نے لبنان سے اپنے شہریوں کو نکلنے کی ہدایت کردی ہے۔

بے گھر لاکھوں فلسطینیوں کی صورتحال اور اسرائیلی بمباری کی زد میں آنے والے علاقوں سے تازہ ترین صورتحال ناظرین تک پہنچانے کے لیے جیو نیوز کی ٹیم بیروت پہنچ گئی ہے۔

جیو نیوز ٹیم وہاں سے آگے بھی جائے گی، اس وقت جیو نیوز کی ٹیم بیروت میں موجودہے۔

قومی خبریں سے مزید