حماس کے اسرائیل پر حملوں کی پیشگی اطلاعات نہ دینے پر اسرائیل کی داخلی انٹیلیجنس سیکیورٹی کے بعد اسرائیلی فوجی انٹیلیجنس نے بھی ناکامی کا اعتراف کر لیا۔
اسرائیلی ملٹری انٹیلیجنس نےحماس حملوں کااندازہ لگانے میں ناکام ہونےکی ذمہ داری قبول کرلی۔
اسرائیلی ملٹری انٹیلیجنس کے سربراہ میجر جنرل احرون حالیوا نے ماتحتوں کو بھیجے گئے خط میں اعتراف کیا کہ ہماری کور، 7 اکتوبر کے حماس حملوں کا اندازہ لگانے میں ناکام رہی۔
ناکام فوجی جنرل کا کہنا تھا کہ حماس حملوں کا اندازہ نہ لگانے کی مکمل ذمہ داری لیتا ہوں۔
گذشتہ روز اسرائیلی داخلی انٹیلی جنس ایجنسی شباک نے بھی حماس حملوں کی وارننگ جاری کرنے میں ناکامی کا اعتراف کیا تھا۔