کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کسٹمز انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کوئٹہ کےانٹیلی جنس بیورو کی معاونت اور اطلاعات پر بااثر اشخصیات کے گوداموں پر چھاپے،65کروڑ روپے مالیت کے اسمگل شدہ سگریٹ، سپاری، وائپس اور بھارتی نژاد پان پراگ وغیرہ برآمد ،ذرائع کے مطابق بااثر افراد کی ملکیت کے باعث محفوظ سمجھے جانے والے گودامز کے خلاف آپریشن سے اسمگلنگ مافیا میں خوف و ہراس ،کسٹمز انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل فیض احمد چدھڑ کی ہدایت اور براہ راست نگرانی میں، کوئٹہ میں انٹیلی جنس بیورو بلوچستان کی طرف سے فراہم کردہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر کامیابی سے یہ انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔ جو کہ 1 بجے رات کو شروع ہوا اور صبح 5 بجے مکمل ہوا۔