• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیلٹ اینڈ روڈ عالمی سطح پر تعاون کا اہم پلیٹ فارم ہے: صدر قازقستان

قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیو—فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا
قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیو—فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیو کا کہنا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ عالمی سطح پر تعاون کا اہم پلیٹ فارم ہے۔

چین میں منعقدہ تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  قاسم جومارت توکائیو نے کہا کہ بی آر آئی کے کامیاب اقدام سے بیشتر ممالک مستفید ہو رہے ہیں، عالمی رابطوں کے لیے یہ فورم اہمیت اختیار کر چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یورپ، ایشیا اور افریقا کے 150 ممالک فورم کا حصہ ہیں، فورم رکن ملکوں کے درمیان رابطوں اور دوستی کو فروغ دے رہا ہے۔

قاسم جومارت توکائیو کا کہنا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ 21 ویں صدی کا اہم فورم ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ 85 فیصد تجارتی سامان قازقستان کے راستے چین سے یورپ جاتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید