• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا پولیس اور تاجروں کے درمیان جاری کشیدگی ختم

سرگودھا(نامہ نگار)سرگودھا پولیس اور تاجروں کے درمیان جاری کشیدگی ختم ہوگئی ۔اراکین اسمبلی اور تاجر رہنماؤں نے باہمی مشاورت کے بعد افہام تفہیم کروادی۔ خوشاب روڈ پر واقع پولیس کی زیر ملکیت دکانوں کے کرایوں میں اضافہ سے شروع ہونے والا تنازع کشیدگی میں تبدیل ہو گیا تھا۔ایم این اے حامد حمید ،ایم پی عبدالرزاق ڈھلوں،ایم پی اے ڈاکٹر نادیہ عزیز،صدر انجمن تاجران خواجہ احمد حنیف پر مشتمل 5رکنی کمیٹی بھی بنی۔تاجر رہنماؤں کے مطابق پولیس نےمقدمات واپس لینےاور کرایہ کا تنازع اتفاق رائے سے حل کرنیکی یقین دہانی کروائی جس پر تاجروں نے ہڑتال کا فیصلہ واپس لے لیا۔مرکزی صدر انجمن تاجران خواجہ احمد حنیف نے کہا کہ آئندہ بھی تاجروں کے حقوق کا ہر ممکن تحفظ کیا جائے گا ۔
تازہ ترین