اسلام آباد ہائیکورٹ کی لفٹ میں لطیف کھوسہ کے پھنسنے کے واقعے کے بعد وکلا محتاط ہوگئے۔
اعظم نذیر تارڑ و دیگر وکلا ایک ساتھ لفٹ میں سوار ہوئے تو پولیس حکام اور ہائیکورٹ عملے نے منع کیا کہ اتنے لوگ سوار نہ ہوں۔
پولیس حکام کے مشورے پر اعظم نذیر تارڑ اور دیگر وکلا لفٹ سے باہر آگئے۔
مسلم لیگ ن کے وکلا نے ہائیکورٹ سے باہر آنے کیلئے سیڑھیوں کا راستہ اختیار کیا۔