• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے سیمپل میں افغان پولیو وائرس کی تصدیق

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

صوبۂ پنجاب کے شہر راولپنڈی کے 3 علاقوں سے لیے گئے سیمپلز میں سے ایک علاقے کے سیمپل میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمۂ صحت کے مطابق پولیو ٹیسٹ کے لیے نمونے سرائے کالا، ڈھوک دلال اور راولپنڈی سٹی سے لیے گئے۔

محکمۂ صحت کی جانب سے راولپنڈی کے علاقے ڈھوک دلال کے سیمپل میں پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔

محکمۂ صحت راولپنڈی اور ڈبلیو ایچ او کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمۂ صحت راولپنڈی کے مطابق ڈھوک دلال کے نمونوں میں موجود پولیو وائرس کا لنک افغانستان سے ملا ہے، سیمپل رپورٹ میں وائرس کی موجودگی تشویش ناک ہے۔

محکمۂ صحت راولپنڈی کا کہنا ہے کہ 30 اکتوبر تا 6 نومبر ایمرجنسی انسدادِ پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

صحت سے مزید