• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ کا بحران پورے خطے کے تنازع کی شکل اختیار کرنے جا رہا ہے، روس

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف، فائل فوٹو۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف، فائل فوٹو۔

روس نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کا بحران پورے خطے کے تنازع کی شکل اختیار کرنے جا رہا ہے۔ 

اس حوالے سے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا اور جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنے پر امریکا کو ہدف تنقید بنایا۔ 

سرگئی لاروف نے کہا کہ ایک بار پھر ہر بات کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرایا جا رہا ہے، یہ الزامات اشتعال انگیز ہیں، جواب میں ایران ذمہ داری کا مظاہرہ کرتا دکھائی دے رہا ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ تنازع کی شدت کو کم کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ہر فریق کو حملے کرنے سے باز رہنے پر آمادہ کرے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید