• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے واہگہ پر پاکستان سے زیادہ اونچا جھنڈا لہرادیا

(خالدمحمودخالد)بھارت نے واہگہ اٹاری پاکستان کیساتھ سرحد پر اونچا جھنڈا لہرانے کی جنگ جیت لی اور 418فٹ اونچا نیا جھنڈا لہرا دیا ہے۔ 

اس سے پہلے یہاں بھارتی جھنڈا 360فٹ اونچا تھا جب کہ واہگہ بارڈر پر پاکستانی جھنڈا کی اونچائی 400فٹ ہے۔

 نیا بھارتی جھنڈا پاکستانی جھنڈے سے18فٹ لمبائی میں زیادہ ہے۔ بھارتی جھنڈا ساڑھے تین کروڑ روپے میں تیار کیا گیا ہے۔ 

بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز حکام کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھارتی پریڈ دیکھنے کے لئے آنے والے اکثر افراد یہ گلہ کرتے رہے ہیں کہ بھارتی جھنڈا پاکستانی جھنڈے سے نیچا دکھائی دیتا ہے اس لئے بھارتی حکام نے اونچا جھنڈا لگانے کا فیصلہ کیا۔

ملک بھر سے سے مزید