• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا اور بھارت کے درمیان کشیدگی شدت اختیار کرگئی

کینیڈا اور بھارت کے درمیان سفارتی کشیدگی شدت اختیار کرگئی، کینیڈا نے بھارت سے اپنے 62 میں سے 41 سفارت کار واپس بلانے کا اعلان کردیا۔

کینیڈا کی وزیرخارجہ Melanie Joly نے بتایا کہ 20 اکتوبر کو بھارتی حکام نے 21 کینیڈین سفارتکاروں اور ان کے اہلخانہ کو سفارتی استثنیٰ ختم ہونے سے متعلق باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے۔

بھارت اور کینیڈا کے درمیان تعلقات اس وقت کشیدہ ہوگئے تھے جب کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کا الزام بھارت پر عائد کیا تھا۔

واضح رہے کہ خالصتان کے حامی سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو کینیڈا میں 18 جون کو قتل کیا گیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید