گوجرانوالہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایف بی آر کے اپیل کمشنر مرتضیٰ صدیق خان کو گرفتار کرلیا۔
رپورٹس کے مطابق مرتضیٰ صدیق کے خلاف ان کی سابقہ بیوی نے مقدمہ دائر کیا تھا، 2013 میں عدالت نے مرتضیٰ صدیق کے خلاف فیصلہ دیا تھا۔
مرتضیٰ صدیق نے 39 لاکھ روپے سابقہ بیوی کو ادا کرنا تھے، عملدرآمد نہ کرنے پر فیملی کورٹ نے وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔
پولیس کے مطابق ملزم کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔