اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ کے لئے امدادی ٹرکوں کو جلد از جلد اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
انتونیو گوتریس نے غزہ اور مصر کی سرحد پر موجود رفاہ کراسنگ پر مصری حکام کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں ہر روز داخل ہونے کے لیے ٹرکوں کی بامعنی تعداد کی ضرورت ہے۔ یو این سیکریٹری جنرل نے امداد پہنچانے کے لیے بھرپور اقدام کرنے پر مصری حکومت اور عوام سے اظہار تشکر کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ غزہ جانے والی امداد کا تصدیقی عمل، عملی اور تیز رفتار ہو، امداد کی فراہمی کے لیے غزہ کے اطراف میں کافی ایندھن کی ضمانت دینے کی ضرورت ہے۔