قائد ن لیگ و سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف طویل عرصے کے بعد مری پہناچ گئے، ان کی رہائش گاہ کشمیر پوائنٹ پر صفائی ستھرائی کی گئی۔
اس موقع پر مری کی انتظامیہ کی جانب سے سڑکوں پر صفائی ستھرائی کی گئی۔
نواز شریف کی رہائش گاہ پر سیکیورٹی کے پیشِ نظر پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کے مطابق نواز شریف آج مری میں اپنی ذاتی رہائش گاہ پر قیام کریں گے۔
مریم اورنگزیب کے مطابق نواز شریف کی اسلام آباد میں آج کوئی ملاقات طے نہیں ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز اور پرویز رشید بھی نواز شریف کے ہمراہ ہیں۔
مری میں آج مسلم لیگ ن کے قائد کی اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔