پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم میں تنازع کی خبروں کی تردید کر دی۔
ایک بیان میں پی سی بی نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم میں کسی اندرونی تنازع کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم متحد ہے اور کسی کھلاڑی کا کسی سے کوئی اختلاف نہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ پی سی بی کو اس جھوٹی خبر کو پھیلائے جانے پر مایوسی ہوئی۔