سینئر وکیل اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ امریکا کے ایک افسر نے سابق وزیرِ اعظم کو عدم اعتماد کی تحریک کے ذریعے ہٹانے کو کہا۔
اعتزاز احسن نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ سائفر کو وزیرِ اعظم ڈی کلاسیفائی کر سکتا ہے، قاسم سوری نے فیصلہ دے کر سائفر ختم کیا۔
انہوں نے کہا کہ قیدی وین اور سب باجوہ کے کہنے پر آئے، قاسم سوری کے فیصلے کو ختم کیا گیا۔
اعتزاز احسن کا مزید کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس بندیال فوجی عدالتوں کا کیس سن رہے تھے، ان کی آبزرویشن سے ہمیں بہت حوصلہ ملتا تھا۔
اعتزاز احسن کا یہ بھی کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس عمر عطاء بندیال سے میرا اچھا تعلق رہا ہے۔