افغانستان کی ٹیم کے کوچ جونتھن ٹروٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کی شکست کو اپ سیٹ نہیں کہیں، آج کی کامیابی سے بہت خوش ملی اور اعتماد بھی بڑھا ہے۔
چنئی میں پریس کانفرنس کے دوران جونتھن ٹروٹ نے کہا کہ انگلینڈ کے بعد پاکستان کو شکست دی، افغانستان کے ہاتھوں دونوں بڑی ٹیموں کی شکست کو اپ سیٹ قرار دینا مناسب نہیں۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان ٹیم کی کارکردگی میں مستقل مزاجی آتی جارہی ہے، کھلاڑیوں نے محنت کی جو رنگ لائی ہے۔
افغان ٹیم کے کوچ نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کی محنت ہے ہمیں امید تھی ہم پاکستان کو شکست دے سکتے ہیں، میچ میں ہمارے بیٹسمینوں نے اچھی بیٹنگ کی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وکٹ پر اچھا ہدف ملا تھا، دوران بیٹنگ ہم نے مختلف گولز سیٹ کیے، لیکن جس طرح کا آغاز ملا اس نے راستہ آسان بنایا۔
جونتھن ٹروٹ نے یہ بھی کہا کہ گرباز اور زدران کی پاٹنرشپ ہی ٹرننگ پوائنٹ تھی، اچھی بات ہے کہ آج ٹیم کسی بھی لمحے پریشان نہیں ہوئی۔