• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما نے آسٹریلوی کھلاڑیوں پر سلیجنگ کا الزام لگادیا

تصویر بشکریہ کرک انفو
تصویر بشکریہ کرک انفو

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی فاتح جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹیمبا باووما نے آسٹریلوی کھلاڑیوں پر سلیجنگ کا الزام لگادیا۔

گزشتہ روز لارڈز اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے چوتھے دن جنوبی افریقا آسٹریلیا کو ہرا کر ٹیسٹ چیمپئن بن گیا تھا۔

جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹیمبا باووما نے کہا ہے کہ چوتھے روز آسٹریلوی کرکٹرز ان کی ٹیم پر چوکرز کی آوازیں لگاتے رہے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا کو آئی سی سی ایونٹ میں کئی بار ناک آؤٹ مرحلے میں شکست ہوئی ہے۔

ناک آؤٹ مرحلے میں ہارنے پر چوکرز کا لفظ جنوبی افریقا کی ٹیم کے ساتھ جوڑا جاتا رہا ہے۔

یاد رہے کہ آسٹریلوی کرکٹرز بھی کھیل کے دوران میدان میں مخالف ٹیم کے کھلاڑیوں پر جملے کسنے کے حوالے سے مشہور ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید