سکھر(بیور ورپورٹ)ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے سندھ احمد علی قریشی نے سکھر ضلع میں قائم ویئر ہاؤ س کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ پی ڈی ایم اے کے ویئر ہاؤ س میں امکانی برسات /سیلاب کے دوران ہنگامی بنیادوں پر سکھر ڈویژن کے کسی بھی اضلاع میں امدادی سامان جس میں راشن، ٹینٹس، بورڈس ، ڈی واٹرنگ پمپس، مچھر دانیاں اور دیگر بنیادی اشیاء کو فوری طور پر پہنچایا جاسکتا ہے اس سلسلے میں سکھر اور لاڑکانہ ڈویزن کے ڈپٹی کمشنرز سے رابطہ کیا گیا ہے تاکہ ہنگامی صورتحال کا سامنا کیا جاسکے۔