انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا۔ بورڈ نے مجموعی طور پر 29 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹس کی پیشکش کی۔
ای سی بی نے 3 کھلاڑیوں کو 3 سال، 15 کھلاڑیوں کو 2 سال اور 8 کھلاڑیوں کو ایک سال کے لیے سینٹرل کنٹریکٹس دیے۔
ہیری بروک، جو روٹ اور مارک ووڈ کو 3 سال کا کنٹریکٹ دیا گیا۔ جونی بیئرسٹو، جوز بٹلر سمیت 15 کھلاڑیوں کو 2 سال کا کنٹریکٹ دیا گیا۔
بین اسٹوکس، جیمز اینڈرسن اور معین علی سمیت 8 کھلاڑیوں کو ایک سال کا کنٹریکٹ دیا گیا۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے 3 کھلاڑیوں کو ڈیولپمنٹ کنٹریکٹس دیے۔
ہیری بروک سمیت 7 کھلاڑیوں کو پہلی بار سینٹرل کنٹریکٹس دیا گیا، ای سی بی نے پی سی بی کی طرز پر پہلی بار ملٹی ایئر کنڑیکٹس دیے۔
خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ بھی کھلاڑیوں کو 3 سال کےلیے سینٹرل کنٹریکٹس دے چکا ہے۔