• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کی یرغمالیوں سے متعلق معلومات فراہم کرنے پر انعام کی ترغیب

 
اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے غزہ میں عبرانی اور عربی میں گرائے پملفٹس کا عکس۔ بشکریہ سوشل میڈیا۔
اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے غزہ میں عبرانی اور عربی میں گرائے پملفٹس کا عکس۔ بشکریہ سوشل میڈیا۔

اسرائیلی فوج نے یرغمالیوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والوں کو انعام کی ترغیب دے دی۔

اسرائیلی فوج نے یرغمالیوں کے ٹھکانے اور درست معلومات فراہم کرنے پر نقد رقم دینے اور تحفظ کی پیشکش کے پمفلٹ فضا سے غزہ میں گرائے۔

امریکی میڈیا کے مطابق غزہ میں گرائے گئے پمفلٹ میں لکھا گیا ہے کہ اگر آپ امن سے رہنا چاہتے ہیں اور اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے خواہشمند ہیں تو انسانی ہمدردی کا کام کریں، غزہ میں موجود یرغمالیوں کے بارے میں درست معلومات شیئر کریں۔

اسرائیلی فوج بدلے میں آپ کو اور آپ کے اہلخانہ کو مکمل تحفظ اور مالی انعام دے گی۔

حماس کی قید میں 200 سے زیادہ یرغمالی ہونے کا بتایا جا رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید