• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کا فضائی معیار انتہائی مضرِ صحت ریکارڈ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور کا فضائی معیار انتہائی مضرِ صحت ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور آلودہ شہروں میں پہلے نمبر پر جہاں اس کا فضائی معیار 290 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے اور اس کا فضائی معیار 173 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ ہوا ہے۔

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی دوسرے نمبر پر ہے، جس کا فضائی معیار 210 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید