چین کے وزیرِ دفاع لی شانگ فو کو عہدے سے بر طرف کر دیا گیا ہے۔
چین کی سرکاری خبر ایجنسی نے شانگ فو کو عہدے سے ہٹائے جانے کی تصدیق کر دی ہے تاہم وزیرِ دفاع لی شانگ فو کو عہدے سے ہٹانے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔
دوسری جانب چین کی قائمہ کمیٹی نے 14 ویں نیشنل پیپلز کانگریس کے اجلاس میں چین کے سابق وزیرِ خارجہ چن گانگ کو بھی کابینہ سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا۔
چینی میڈیا کے مطابق چن گانگ کو اسٹیٹ کاؤنسلر کے عہدے سے پہلےہی بر طرف کر دیا گیا تھا۔