شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)وزیر اعلیٰ پنجا ب شہباز شریف نے سی ایم آئی ٹی کی رپورٹ سے اتفاق کرتے ہوئے ای ڈی او ہیلتھ ضلع شیخوپورہ ڈاکٹر سید محمد حسین نقوی کو فوری طور پر معطل کردیا ہے اور ڈی سی او شیخوپورہ ارقم طارق کو آخری وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں ، ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ کے چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر اظہار الحق کی خدمات فوری طور پر ایم ایس محترمہ ڈاکٹر شہناز بیگم کی رپورٹ پر محکمہ صحت پنجاب کے سپرد کردی گئی ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایم ایس ڈاکٹر شہباز بیگم کو بہتر پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے پر 50ہزار روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ میڈیکل وارڈ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے وارڈ انچارج ڈاکٹر بابر امین اور ڈاکٹر قیصر مشتاق ملک کی خدمات کی تعریف کی ہے اور ڈاکٹر قیصر مشتاق ملک کو 5لاکھ روپے کیش پرائز دینے کا اعلان بھی کیا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں تحقیقات کیلئے چیئرمین وزیر اعلیٰ انسپکشن ٹیم کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی تھی جس نے اپنی رپورٹ میں ہسپتال میں سرکاری ادویات چوری ہونے کی تصدیق کی گئی ہیں۔