امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شام میں ایرانی فوج کے زیرِ استعمال 2 مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
اس حوالے سے ایک بیان میں امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن نے شام اور عراق پر کیے گئے حملوں کو امریکی اہلکاروں کی حفاظت اور دفاع قرار دے دیا ہے۔
امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ شام میں دفاعی حملے عراق اور شام میں امریکی فوج پر ناکام حملوں کا جواب ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ حملے کا مقصد عراق اور شام میں امریکی اہلکاروں کی حفاظت اور دفاع ہے۔
لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ امریکی دفاعی حملے اسرائیل حماس تنازع سے الگ ہیں۔
انہوں نے بتایا ہے کہ امریکی فوجیوں پر حملوں میں ایک امریکی کانٹریکٹر دل کے دورے سے ہلاک ہوا۔
امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن کے مطابق عراق اور شام میں امریکی فوجیوں پرحملوں میں 12 فوجی معمولی زخمی ہوئے ہیں۔