عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید احمد کی جانب سے سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا کیس میں نظرِ ثانی درخواست واپس لینے کی استدعا کی گئی ہے۔
شیخ رشید کی جانب سے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔
شیخ رشید کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ فیض آباد دھرنا کیس کے فیصلے میں میرا نام لے کر ذکر کیا گیا تھا۔
ان کا اپنی درخواست میں مزید کہنا ہے کہ تحریکِ لبیک سے کوئی تعلق تھا نہ دھرنے میں شریک ہوا۔
شیخ رشید احمد نے اپنی درخواست میں یہ بھی کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے میرے خلاف کوئی فیصلہ بھی نہیں دیا۔
عوامی مسلم لیگ کے صدر کی جانب سے سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا کیس میں نظرِ ثانی درخواست واپس لینے کی استدعا کی گئی ہے۔