چین میں نسبتاً سست سیاحوں کو پہاڑ پر ان کے من پسند مقام پر پہنچنے کیلئے برقی سیڑھیاں نصب کردی گئیں۔
جی ہاں، چین کے مشرقی صوبے ژی جیانگ آنے والے کوہ پیمائی کے شوقین ان عظیم الجثہ برقی سیڑھیوں کا استعمال کرکے پہاڑ کی چوٹی پر پہنچ سکیں گے۔
بتایا جاتا ہے کہ یہ سیڑھیاں سیکڑوں میٹرز طویل ہیں اس طرح سیاح ماؤنٹین ہائیکنگ کے تھکادینے والے عمل سے بچ کر پہاڑ کی بلندی تک پہنچ سکیں گے۔
چینی صوبہ ژی جیانگ میں ٹور آپریٹرز نے یہ عظیم الجثہ سیڑھیاں پہاڑوں پر نصب کی ہیں تاکہ سیاح اپنی پسند کی جگہ پر بغیر کسی مشقت کے باآسانی پہنچ سکیں۔
اس خوبصورت مناظر والے علاقے میں اس سے قبل صرف ہائیکنگ کے ذریعے ہی رسائی تھی، لیکن اب ان برقی سیڑھیوں نے اس مشکل کو نہ صرف آسان کردیا بلکہ چند سیکنڈ کا سفر بنا دیا ہے۔