گجرات،لالہ موسیٰ (نمائندہ جنگ،نامہ نگار سے)گجرات میں گرانفروشی پر 5بڑے ہول سیلرز کو گرفتار کر کے مقدمات درج کروا دئیے گئے، سپیشل پرائس مجسٹریٹ ،اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا نے مقامی ٹریڈرز کی چیکنگ کی جو بیسن، دالیں اور دیگر اشیائے خورد و نوش ضلعی انتظامیہ کی مقرر کردہ ریٹ لسٹ سے زائد قیمت پر فروخت کر رہے تھے جس پر ایکشن لیتے ہوئے موقع سے2ملزم بابر ظہیر اور ولید سلطان کے خلاف مقدمہ درج کرادیا گیا پولیس نے ایک ملزم ولید کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ بابر فرار ہو گیا ۔سپیشل پرائس مجسٹریٹ/اے سی کھاریاں ذوالفقار علی باگڑی نے عملہ کے ہمراہ دوران چیکنگ ہول سیلرز محمد جاوید ،محمد نوید ،محمدسلیمان اورچوہدی افتخار احمد دکاندراروں کو بیسن مہنگے داموں فروخت کرنے پر مقدمات درج کروا دیئے ۔