چیئرمین استحکامِ پاکستان پارٹی جہانگیر ترین، سینئر رہنما علیم خان، اسحاق خاکوانی اور دیگر ملتان پہنچ گئے۔
جہانگیر ترین اور علیم خان ملتان سے بذریعہ ہیلی کاپٹر جہانیاں روانہ ہوں گے۔
جہانگیر ترین ملتان میں سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک کے گھر پر ان کے بھانجے کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کرنے کے لیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر اختر ملک بھی تحریک انصاف کو خیرباد کہہ چکے ہیں۔