گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)حکومتی احکامات کی ہدایت کے باوجود شہر اور گردونواح کے متعدد پرائیویٹ سکولوںمیں ٹیوشن کیلئے طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد کو بلایاجارہا ہے جہاں پر طلبہ و طالبات کو سکول ٹیچرز باقاعدہ طور پر ٹیوشن پڑھا رہے ہیں جبکہ حکومت نے احکامات جاری کئے تھے کہ گرمی کی شدت کی وجہ سے سکول بند رکھنے کے علاوہ سکولوں میں بچوں کو اکیڈمی یا سمر کیمپ کے نام پر بھی نہیں بلایاجاسکے گا تاہم ادھر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ذرائع کے مطابق چند سکولوں میں اگر طلبہ و طالبات صبح سویرے دس بجے تک اکیڈمی پڑھنے کیلئے جاتے ہیں تو اس میں کوئی حرج نہ ہے والدین اپنے بچوں کو اصرار کر کے پڑھا رہے ہیں تاکہ بچے پڑھائی سے بالکل لاتعلق نہ ہو جائیں۔