• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کے بعد ریلوے بھی مالی بحران کا شکار، 5 ٹرینوں کی آمد و روانگی میں تاخیر

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

قومی ایئر لائن پی آئی اے کے بعد پاکستان ریلوے میں بھی مالی بحران کا شکار ہو گیا۔

ریلوے ذرائع کے مطابق تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف لاہور میں گزشتہ روز  احتجاج کے باعث 5 مسافر ٹرینوں کی کراچی آمد اور روانگی شدید متاثر ہوئی ہے۔

ترجمان ریلوے کے مطابق لاہور سے کراچی آمد میں تاخیر کی وجہ سے آج (28 اکتوبر 2023ء کو) کراچی سے چلنے والی کچھ ریل گاڑیاں تاخیر سے روانہ ہوں گی۔ 

9 اپ علامہ اقبال ایکسپریس دوپہر 2 بج کر 15 منٹ کے بجائے رات 10 بج کر 30 منٹ پر، 41 اپ قراقرم ایکسپریس دوپہر 3 بجے کے بجے رات 9 بج کر 30 منٹ پر، 33 اپ پاک بزنس ایکسپریس شام 4 بجے کے بجائے رات 10 بج کر 40 منٹ پر روانہ ہو گی۔ 

اس کے علاوہ 7 اپ تیز گام ایکسپرس شام 5 بج کر 30 منٹ کے بجائے رات 9 بجے روانہ ہو گی۔ 

145 اپ سکھر ایکسپریس رات 11 بجے کے بجائے رات 1 بجے روانہ ہو گی جبکہ دیگر  تمام ریل گاڑیاں اپنے مقررہ اوقات میں روانہ ہوں گی۔

قومی خبریں سے مزید