پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں اختلافات سامنے آگئے، پشاور کے جنرل سیکریٹری تقدیر علی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔
جنرل سیکریٹری تقدیر علی نے استعفیٰ کا اعلان ویڈیو پیغام کے ذریعے کیا۔
اس حوالے سے پی ٹی آئی پشاور ریجن کے صدر ارباب عاصم نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں معمولی اختلافات آتے رہتے ہیں، عہدوں کی تقسیم کا مسئلہ جلد حل ہو جائے گا۔