• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا میں قتل کیے گئے ہردیپ سنگھ کے قریبی ساتھی کے اہم انکشافات

تصویر: خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ
تصویر: خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ

کینیڈا میں قتل کیے گئے خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ کے قریبی ساتھی گرمیت سنگھ طور نے اہم انکشافات کردیے۔

برٹش کولمبیا سرے کے سیکریٹری گرمیت سنگھ طور نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ کینیڈین حکومت نے خبردار کیا کہ بھارت مجھے بھی قتل کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کا خیال تھا کہ ہردیپ سنگھ کے قتل کے بعد خالصتان کی تحریک دم توڑ جائے گی۔

گرمیت سنگھ طور کا کہنا تھا کہ جس روز ہردیپ سنگھ پر فائرنگ ہوئی، ہم اُس دن اکٹھے تھے، فائرنگ کی آواز بھی سنی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہردیپ سنگھ کے قتل کے بعد ان کی فیملی کو انصاف دلانے کے لیے کوشاں ہوں۔

خالصتان تحریک کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ ہمیں تو روز اول سے پتا تھا کہ اس واردات کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کینیڈین وزیراعظم نے بھی واضح کردیا کہ ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت ملے ہیں۔

گرمیت سنگھ طور نے کہا کہ اگست میں پولیس نے مجھے خبردار کیا کہ میری جان کو بھارت سے خطرہ ہے، بھارت کی گیدڑ بھبھکیوں سے سکھ خوفزدہ ہونے والے نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریفرنڈم سے متعلق لوگوں کے جوش و خروش میں اضافہ ہو رہا ہے، کینیڈا میں خالصتان کی آزادی کے لیے پر امن مہم جاری ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید