ڈیرہ غازی خان میں ایک کروڑ نقدی اور 70 تولہ سونے کی ڈکیتی مارنے والے ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ڈیرہ غازی خان احمد محی الدین نے پولیس لائن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ فریدآباد میں ہونے والی ڈکیتی کے ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے نقدی و زیورات برآمد کرلیے گئے ہیں۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ آج علی الصبح ایک گھر میں ایک کروڑ نقدی اور 70 تولہ سونے کی ڈکیتی ہوئی تھی، ڈکیت اہلخانہ کو یرغمال بنا کر نقدی اور زیورات چھین کر فرار ہوگئے تھے۔
احمد محی الدین نے کہا کہ پولیس ٹیم نے ملزمان کا تعاقب کیا اور چند گھنٹوں کے اندر ہی ڈکیتوں تک پہنچ گئی۔