• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں نگلیریا سے ایک اور نوجوان جان کی بازی ہار گیا

کراچی میں نگلیریا سے ایک اور نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔ محکمہ صحت سندھ کے ترجمان کے مطابق نارتھ کراچی کا رہائشی 22 سال کا محمد ارسل 27 اکتوبر سے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھا۔ 

ترجمان صوبائی محکمہ صحت کے مطابق محمد ارسل کے پی سی آر ٹیسٹ میں نگلیریا مثبت آیا تھا۔ 

محکمہ صحت کے مطابق اس کے بعد علاقے سے پانی کے نمونوں کیلئے ٹاؤن سرویلنس کو آرڈینیٹر کو مطلع کر دیا ہے۔ 

محکمہ صحت نے بتایا کہ اس سال سندھ میں نگلیریا سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔ 

صحت سے مزید