• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شعبۂ امراضِِ قلب میں نمایاں خدمات، چینی پروفیسر کو ستارۂ پاکستان عطاء

---تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
---تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

صدر آصف علی زرداری نے چین کے پروفیسر پان ژیانگ بن کو ستارۂ پاکستان عطاء کر دیا۔

اعلامیے کے مطابق پروفیسر پان ژیانگ بن کو شعبۂ امراضِ قلب میں نمایاں خدمات پر اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

پروفیسر پان ژیانگ نے پاکستان میں علاج معالجے کی سہولتوں کی فراہمی میں نمایاں کام کیا ہے۔

پروفیسر پان ژیانگ بن نے جنوری 2025ء میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، انہوں نے اور ان کی ٹیم نے پاکستان میں پیدائشی دل کے مریض بچوں کا علاج کیا تھا۔

اس موقع پر صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ پروفیسر پان کی کاوشوں سے پاکستان کے شعبۂ صحت کی استعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

صحت سے مزید