عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ لاوارث آدمی ہوں، راشد شفیق کو اپنا بیٹا ڈیکلیئر کرتا ہوں۔
شیخ رشید نے کہا ہے کہ میرا سیاسی فیصلہ ہی راشد شفیق کا سیاسی فیصلہ ہوگا، وہ میرے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔
سابق وزیرِ داخلہ نے کہا کہ ہم عظیم فوج کے ساتھ ہیں اور 9 مئی کے واقعات کی دونوں باپ بیٹا مذمت کرتے ہیں۔
شیخ رشید نے مزید کہا ہے کہ میں دونوں نشستوں سے قلم دوات پر انتخاب لڑوں گا اور راشد شفیق اس کاحصہ ہے۔