• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اطلاعات کی سپریم کورٹ بار کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

نگراں وزیرِ اطلاعات مرتضیٰ سولنگی----فائل فوٹو
نگراں وزیرِ اطلاعات مرتضیٰ سولنگی----فائل فوٹو

نگراں وزیرِ اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے سپریم کورٹ بار کے نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد دی۔

 مرتضیٰ سولنگی نے نو منتخب صدر شہزاد شوکت، سیکریٹری علی عمران سید و دیگر ارکان کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وکلاء جمہوریت، انسانی حقوق اور آئین کے محافظ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی، آئین کی بالادستی اور جمہوری روایات کے فروغ میں وکلاء کا روشن کردار ہے۔

مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ وکلاء بار اور بینچ کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہیں، انصاف کے بغیر ترقی یافتہ معاشرے کا قیام ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ نو منتخب عہدیداران آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اُمید ہے کہ فاتح پینل وکلاء برادری کے مسائل کے حل اور اہم عدالتی معاملات میں مؤثر کردار ادا کرے گا۔

قومی خبریں سے مزید