ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج پہلے نمبر پر ہے۔
لاہور کی فضائی معیار خطرناک حد تک مضرِ صحت ہے جہاں فضائی آلودگی 388 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔
آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بھارتی دارالحکومت دہلی دوسرے نمبر پر ہیں جہاں 280 پرٹیکیولیٹ میٹرز آلودگی ریکارڈ ہوئی ہے۔
اس فہرست کے مطابق کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں چوتھے نمبر پر ہے۔
کراچی کا فضائی معیار بھی مضرِ صحت ہے اور یہاں فضائی آلودگی 175 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضرِ صحت، 201 سے 300 درجے تک انتہائی مضرِ صحت ہے جبکہ301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔