بھارت میں مذہبی اور سیاسی جبر کے خلاف امریکی سینیٹ میں قرارداد پیش کر دی گئی۔
امریکی سینیٹ میں قرار داد امریکی سینیٹر ٹامی بالڈون نے پیش کی۔
پیش کی گئی قرار داد میں مطابق مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارت میں مذہب کی بنیاد پر امتیازی پالیسیوں کا معاملہ اٹھایا جائے، پُرامن مظاہرین پر تشدد کے خاتمے کے لیے بھارت سے بات کی جائے۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ مذہبی آزادی بنیادی حق ہے، خلاف ورزی پر امریکا کو کھڑا ہونا اور بولنا چاہیے، منظم مذہبی، سیاسی ظلم و ستم روکنے کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالا جائے۔
سینیٹر ٹامی بالڈون کی جانب سے پیش کی گئی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ بھارت شہریوں کو خطرے میں ڈال رہا ہے، حقِ رائے دہی سے محروم کر رہا ہے، بھارت میں مسلم اور مسیحی آبادی کے خلاف امتیازی پالیسیاں تبدیل کرنے کے لیے کام کیا جائے۔