پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ماضی میں خراب کی گئی چیزوں کو اب درست ہونا چاہیے۔
سینیٹ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے ن لیگی سینیٹر کا کہنا تھا کہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، ان چیزوں کو ٹھیک ہونا چاہیے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ ازخودنوٹس پر کئی فیصلے متنازع ہیں۔ پاناما کیس کا فیصلہ ان میں سے ایک ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرا نام پاناما میں نہیں تھا لیکن آگیا کہ ٹیکس ریٹرن فائل نہیں کی، میں نے زندگی میں کبھی ٹیکس ریٹرن میں تاخیر نہیں کی۔