• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 169 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

پنجاب کے محکمۂ صحت کے مطابق پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے، پنجاب بھر کے اسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 148 مریض زیرِ علاج ہیں۔

رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 9 ہزار 862 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

لاہور میں گزشتہ روز 90، گوجرانوالہ میں 26 اور ملتان میں 17 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

راولپنڈی میں16، فیصل آباد میں 9، شیخو پورہ میں 3، قصور میں 2 ڈینگی کے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

اٹک، سیالکوٹ، لودھراں، وہاڑی، پاکپتن اور خوشاب میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا ہے۔

صحت سے مزید