بنگلورو کے چناسوامی اسٹیڈیم کا خصوصی نظام میچ کو بارش کے پانی سے بچانے کے لیے تیار ہے۔
چناسوامی اسٹیڈیم کے اسٹاف کے مطابق گراؤنڈ میں نصب ’سب ایئر سسٹم‘ میدان میں پانی کھڑا نہیں ہونے دے گا۔
اسٹاف کے مطابق بارش شروع ہوتے ہی سب ایئر سسٹم خود بخود اسٹارٹ ہو جائے گا اور بارش رُکنے کے 15 سے 20 منٹ میں گراؤنڈ کو کھیل کے قابل بنا دیا جائے گا۔
گراؤنڈ اسٹاف کے مطابق اس سسٹم کے تحت پائپس ایک منٹ میں 10 ہزار لیٹر پانی نکال سکتے ہیں، چناسوامی اسٹیڈیم میں سب ایئر سسٹم 2016ء میں نصب کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کل میچ میں بارش کی پیش گوئی ہے۔