کراچی (افضل ندیم ڈوگر) اسلام آباد کوئٹہ کے مابین پی آئی اے کا فضائی رابطہ16دن بعد بحال ہوا ہے۔ پی آئی اے کی پرواز 9ستمبر کے بعد آج اسلام اباد سے کوئٹہ جائے گی۔ فیصل آباد اور ملتان سے آپریشن 100فیصد بحال ہے۔18دن میں 772پروازوں کی منسوخی کے بعد کراچی دبئی کی پرواز 213، کراچی تربت 501، 502 کراچی سکھر 536، 537 اب بھی منسوخ ہیں۔ لاہور جدہ پی کے 859 اور شارجہ لاہور پی کے 186 منسوخ ہیں۔ سیالکوٹ دبئی پی کے 179، 180، اسلام آباد تربت 509، 510، جدہ 841 دبئی 233، 212 شارجہ 182، پشاور شارجہ 257، 258 اور جدہ 736 بھی منسوخ کی گئی ہیں۔