• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: 4 میگا پراجیکٹس اسی ماہ ٹریفک کیلئے کھول دیے جائینگے

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

حکومتِ پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور کے 4 میگا پراجیکٹس اسی ماہ ٹریفک کے لیے کھول دیے جائیں گے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ میگا پراجیکٹس کی تکمیل کے لیے ایل ڈی اے کی ٹیم اور کنٹریکٹرز دن رات کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ اکبر چوک فلائی اوور منصوبہ 10 ماہ کی بجائے 6 ماہ میں مکمل ہو رہا ہے، شاہدرہ فلائی اوور منصوبہ 10 ماہ کی بجائے ساڑھے 7 ماہ میں مکمل ہو رہا ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ بیدیاں روڈ انڈر پاس منصوبہ 6 ماہ کی بجائے ڈھائی ماہ میں مکمل ہو رہا ہے جبکہ خالد بٹ چوک انڈر پاس 6 ماہ کی بجائے 2 ماہ میں مکمل ہو رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ رواں سال ریکارڈ بارشوں کے باوجود منصوبوں کو مقررہ وقت سے قبل مکمل کیا جا رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید