کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسپورٹس بورڈ کپ رمضان المبارک باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر کھیلا گیا جس میں بائونس کلب نے گلشن ہاکس باسکٹ بال کلب کو 48-29پوائنٹس سے شکست دے دی ۔ بائونس کلب کی جانب سے ضیاء احمد نے 16،حسن خان نے 11اور ڈاکٹر آصف نواز نے 7پوائنٹس اسکور کئے جبکہ گلشن ہاکس باسکٹ بال کلب کی جانب سے سیف اللہ نے 17ماہد بن طارق نے 10،اسد علی نے 4پوائنٹس اسکور کئے۔بائونس کلب کے ضیاء احمد کو بلدیہ کورنگی کے ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن محمد ارشد نے مین آف دی میچ قرار دیا۔ مہمان خصوصی کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر محمد اسلم خان تھے ۔