• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ورلڈ کپ سیمی فائنل میں جائے گا یا نہیں، 36 دن کا انتظار

فوٹو بشکریہ کرک انفو
فوٹو بشکریہ کرک انفو

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کو شروع ہوئے ایک ماہ گزر گیا تاہم اب بھی مزید 5 دن بعد پتا چلے گا پاکستان کرکٹ ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرے گی یا نہیں۔

ورلڈ کپ کے اختتامی لمحات جیسے جیسے قریب آرہے ہیں تو کئی ٹیموں کے سیمی فائنل میں جانے کی صورتحال واضح ہونے لگی ہے۔

جنوبی افریقا اور بھارت کی ٹیموں کے بارے میں 7 میچز بعد ہی پتا چل گیا تھا کہ یہ دونوں ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائیں گی۔

لیکن پاکستان ٹیم کے سیمی فائنل میں جانے کی صورتحال ورلڈ کپ شروع ہونے کے 36 دن بعد واضح ہو گی جب پاکستان ٹیم 11 نومبر کو انگلینڈ کے خلاف اپنا آخری میچ کھیلے گی۔

ٹورنامنٹ کے درمیان میں ہی پاکستان ٹیم کے لیے اگر مگر کی صورتحال بننا شروع ہوگئی تھی جو کافی حد تک کم تو ہوگئی ہے لیکن سیمی فائنل میں جانے کے حوالے سے اب بھی حتمی بات سامنے نہیں آئی ہے۔

پاکستان ٹیم نے اس ورلڈ کپ میں اب تک اپنے 8 میچز کھیل لیے ہیں جس میں سے 4 جیتے اور 4 ہارے ہیں۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں اب پاکستان ٹیم اپنا آخری میچ 11 نومبر کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید