• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ ورلڈ کپ میں آج آسٹریلیا اور افغانستان مدمقابل ہوں گے

کرکٹ ورلڈ کپ میں آج آسٹریلیا کا مقابلہ افغانستان سے ہوگا، میچ ممبئی میں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیرھ بجے شروع ہوگا۔

گزشتہ روز سچن ٹنڈولکر وانکھیڈے اسٹیڈیم آئے اور دو گھنٹے افغانستان ٹیم کے ساتھ گزارے، وہ ایک ایک کرکے افغان کھلاڑیوں کو سمجھاتے رہے، انہیں ٹیم انتظامیہ نے خاص طور پر مدعو کیا تھا۔ 

گراؤنڈ کے وسط میں جب افغان کھلاڑی مغرب کی نماز ادا کررہے تھے، اس وقت سچن تھوڑی دیر کے لئے دوسری جانب گئے۔ 

سیمی فائنل کھیل کر تاریخ رقم کرنے کیلئے افغانستان کو آج فتح درکار ہے، افغانستان کی جیت پاکستان کے لئے صورتحال خراب کردے گی۔ 

دوسری جانب اہم میچ سے قبل آسٹریلیا کے بیٹر اسٹیو اسمتھ کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے۔ 

اسمتھ کا کہنا ہے کہ مجھے چند دنوں سے چکر آنے کی علامات رہی ہیں، امید ہے کہ افغانستان کے خلاف میچ سے قبل ٹھیک ہوجاؤں گا۔ 

واضح رہے کہ ورلڈکپ میں آسٹریلیا نے سات میں سے پانچ میچ جیتے اور دو ہارے ہیں اس کا پوائنٹس ٹیبل پر تیسرا نمبر ہے جبکہ افغانستان نے سات میں سے چار میچ جیتے اور تین ہارے ہیں اور اس کا پوائنٹس ٹیبل پر چھٹا نمبر ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید