• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آشیانہ ریفرنس: شہباز شریف کی بریت کی درخواست پر مزید معاونت طلب

سابق وزیرِ اعظم شہباز-----فائل فوٹو
سابق وزیرِ اعظم شہباز-----فائل فوٹو

لاہور کی احتساب عدالت نے  آشیانہ ریفرنس میں سابق وزیرِ اعظم شہباز شریف سمیت دیگر کی بریت کی درخواستوں پر مزید معاونت مانگ لی۔

 احتساب عدالت میں شہباز شریف اور دیگر کے خلاف آشیانہ ریفرنس پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ نے احتساب عدالتوں کو حتمی فیصلہ کرنے سے روک رکھا ہے۔ 

ملزمان کے وکیل نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کی کاپی پیش کر دیتے ہیں اس سے معاملہ کلیئر ہو جائے گا۔ 

نیب کے وکیل نے کہا کہ یہ کیس میرٹ پر سنا گیا ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ اس کیس پر اثر انداز نہیں ہوتا۔ 

احتساب عدالت کے جج نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ کے حکم کے پابند ہیں۔

عدالت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی کاپی پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت کو کچھ دیر کے لیے ملتوی کیا۔

صحافیوں کو کمرۂ عدالت سے باہر نکال دیا گیا

وقفے کے بعد سماعت کا آغاز ہوا تو احتساب عدالت کے جج علی ذوالقرنین نے صحافیوں کو کمرۂ عدالت سے باہر نکال دیا۔

جج نے عدالتی عملے کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرا آرڈر ہے میڈیا کو نکال دیں۔

عدالت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وکلاء کو فیصلہ جاری کرنے سے متعلق معاونت کے لیے طلب کرتے سماعت 18 نومبر تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ شہباز شریف سمیت دیگر کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ آج سنایا جانا تھا۔

احتساب عدالت نے شہباز شریف سمیت دیگر کی درخواستوں پر یکم نومبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید